The royal family, who is surprisingly surprised, everything weird.

برطانوی شاہی خاندان متعدد روایات پر عمل کرتا ہے جنھیں اس ملک میں احترام کی نظر سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا بھر میں پہچان رکھنے والا یہ شاہی خاندان عجیب توہمات پر بھی یقین رکھتا ہے یا آسان الفاظ میں توہم پرست ہے؟ جی ہاں ڈان کے مطابق ایسا ہے اور جن توہمات پر یہ یقین رکھتا ہے، اس کی لمبی فہرست حیران کردیتی ہے۔
 
تخت نشینی
کسی برطانوی بادشاہ یا ملکہ کی تخت نشینی کا دن خوشیوں سے بھرا ہوتا ہے مگر اس کے ساتھ بہت زیادہ تناﺅ بھی ہوتا ہے۔ اگر تخت نشینی کی تقریب میں کچھ بھی غلط ہوجائے تو شاہی توہمات کے مطابق اسے بدشگونی سمجھا جاتا ہے اور ایسا ہونے ناکام شاہی دور کی پیشگوئی سمجھا جاتا ہے۔

جواہرات
جو نیلم کی شاندار انگوٹھی شہزادی ڈائنا (اب کیٹ مڈلٹن کے ہاتھ پر ہے) کو منگنی پر پہنائی گئی تھی وہ صرف آرائش کے لیے نہیں تھی، قرون وسطیٰ کے دور سے برطانوی شاہی خاندان کے زیورات کو ایسے پتھروں سے سجایا جاتا ہے جو ان کے بقول پراسرار طاقتیں رکھتے ہیں، خصوصاً نیلم کو وفاداری اور جانثاری کی علامت سمجھا جاتا ہے جبکہ مانا جاتا ہے کہ یہ مالی خوشحالی اور استحکام لاتا ہے۔ توہم پرست ملکہ وکٹوریہ نے اپنی شادی کے دن بھی نیلم کو پہنا تھا۔

کوے
300 سال سے زائد عرصہ ہوچکا ہے اور تب سے ہی ٹاور آف لندن میں ہر وقت 6 سے 7 کوے رہتے آرہے ہیں، اور اس کی وجہ کیا ہے؟ شاہ چارلس دوئم اس ٹاور میں رہنے والے ان پرندوں کے تحفظ پر زور دیتے تھے، ان کا ماننا تھا کہ کوے قوم اور بادشاہت دونوں کو تحفظ فراہم کرتے ہیں، درحقیقت ایک پرانی توہم پرستی کے مطابق اگر اس ٹاور پر رہنے والے کوے گم ہوجائیں یا اڑ جائیں تو تخت کے ساتھ برطانیہ کسی اور کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔

شاہی خاندان کی چابیاں
ٹاور آف لندن کے ساتھ جڑی ایک اور حیران کن رسم کو چابی کی تقریب بھی کہا جاتا ہے۔ روزانہ رات کو 10 بجے سے پہلے ایک رسمی نگران اور ایک فوجی محافظ ٹاور کی جانب چہل قدمی کرتے ہیں اور ہر دروازے کو لاک کردیتے ہیں۔ اگرچہ وہاں جدید حفاظتی نظام نصب ہیں مگر 700 سال پرانی اس رسم کو ٹاور کی حفاظت کے لیے بہت اہم سمجھا جاتا ہے جو کہ شاہی جوہرات کو چوروں و ڈاکوﺅں سے بچانے کے لیے ادا کی جاتی ہے۔

شاہی یرغمال
پارلیمنٹ کے ریاستی افتتاح سے برطانوی پارلیمانی سیشن کا آغاز ہوتا ہے، مگر ایسا کرنے کے لیے انتہائی حیران کن روایت پر عمل کیا جاتا ہے۔ تقریب میں ملکہ الزبتھ دوئم کی آمد سے قبل شاہی خاندان پارلیمنٹ کے کسی ایک رکن کو یرغمال بنالیتا ہے۔ اس رسم کا مقصد تخت نشین کے تحفظ کو دورے کے دوران یقینی بنانا ہے، خصوصاً اس وقت جب بادشاہ اور پارلیمنٹ کے درمیان تنازع ہو۔ یرغمال فرد کو بکھنگم پیلس میں اس وقت تک رکھا جاتا ہے جب تک ملکہ واپس نہیں آجاتیں۔

شاہی شادیاں
شہزادہ ہیری تو اپنی منگیتر میگھن مارکل کے ساتھ شاہی روایات کے خلاف جانے سے خوفزدہ نہیں ، مگر عام طور پر شادی کی تاریخ کا تعین ملکہ وکٹوریہ کے ضابطوں سے کیا جاتا ہے اور حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ سابق ملکہ کبھی بھی مئی میں شادی کی اجازت نہیں دیتی کیونکہ وہ سال کے 5 ویں مہینے کو قسمت کے لیے اچھا نہیں سمجھتی تھیں۔ یہ توہم پرستی برسوں سے شاہی خاندان میں چلی آرہی ہے۔

شاہی بھوت
شاہی خاندان کے انتقال کرجانے والے افراد کا قلعے کے وسیع و عریض ہالز میں چہل قدمی کی کافی پرانی تاریخ ہے، مثال کے طور پر ملکہ این بوئلین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کا بھوت ان کے بچپن کے گھر میں گھومتا ہے۔ ہر سال 19 مئی کو (جب انہیں سزائے موت دی گئی) کو یہ بھوت ایک 4 سر کٹے گھوڑوں اور ایک سر کٹے شخص پر مشتمل بگھی میں سواری کرتا ہے، ملکہ کا کٹا ہوا سر ان کی گود میں رکھا ہوتا ہے۔ کچھ تو دعویٰ کرتے ہیں کہ اس ملکہ کے بھوت نے ونڈسر کیسل اور ٹاور آف لندن کو بھی آسیب زدہ کررکھا ہے۔

No comments:

Post a Comment