جزیرے کا خیال رکھنے والا دنیا میں ایسے کئی جزیرے موجود ہیں جن کو ارب پتی لوگوں نے خریدا ہوا ہے ۔ ان جزیروں کو لوگ حکومت سے خریدتے ہیں اور پھر ان جزیروں پر ان کے مالک کی اجازت کے بغیر کوئی بھی نہیں جاسکتا ہے کیونکہ یہ ان کی ذاتی جائیداد بن جاتی ہے۔ لیکن ایک بہت بڑا مسئلہ اتنے بڑے جزیرے کی دیکھ بھال کرنا ہوتا ہے۔ اس کے لیے جزیرے کا مالک جزیرے کا خیال رکھنے والا ایک آدمی رکھ لیتا ہے۔ جس کا کام صرف اس جزیرے میں رہنا ہوتا ہے ۔ جیسا کہ حال ہی میں آسٹریلیا کے ایک جزیرے کی دیکھ بھال کے لیے ملازمت کا اشتہار جاری کیا گیا۔ اس نوکری میں 6 ماہ کے لیے ڈیڑھ لاکھ آسٹریلین ڈالر دیے جا رہے تھے جبکہ جزیرے میں رہائش اور کھانا پینا بھی پیکج میں شامل تھا۔ ایسی نوکری کون نہیں کرنا چاہے گا۔
|
No comments:
Post a Comment