Richest Pakistani Cricketers-Who''s Number#1

پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے جس میں ہر عمر کے افراد موجود ہیں- اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے- اسے بہترین ٹیم بنانے کا سہرا چند مایہ ناز پاکستانی کھلاڑیوں کے سر ہے جن کے پرستار دنیا بھر میں موجود ہیں- یوں تو اپنے پسندید پاکستانی کھلاڑیوں کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن ہم آج آپ کو چند امیر ترین پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے-
 
عمر گل
عمر گل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک مقبول ترین فاسٹ میڈیم باؤلر ہیں- انہیں ٹی ٹونٹی میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر کا اعزاز بھی حاصل ہے- ایک اندازے کے مطابق عمر گل کے اثاثوں کی مالیت 2 ملین ڈالر ہے-

عمر اکمل
عمر اکمل 26 مئی 1990 کو لاہور شہر میں پیدا ہوئے- یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین ہیں اور کئی مرتبہ بہترین کارکردگی مظاہرہ کر چکے ہیں- عمر اکمل کے اثاثوں کی مالیت 4.6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے-

فواد عالم
فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ سے کھلینے والے بیٹسمین ہیں- فواد عالم 8 اکتوبر 1985 کو کراچی میں پیدا ہوئے- فواد عالم نے متعدد ایک روزہ مچز تو کھیلے لیکن انہوں نے اب تک صرف 3 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 650 رنز اسکور کیے- فواد عالم کے اثاثوں کی مالیت 6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے-

محمد حفیظ 
محمد حفیظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ہیں اس کے علاوہ یہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں- محمد حفیظ 17 اکتوبر 1980 کو سرگودھا شہر میں پیدا ہوئے- محمد حفیظ کے اثاثوں کی مالیت 23 ملین ڈالر ہے-

شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا شمار دنیا کے پرکشش کرکٹرز میں کیا جاتا ہے- انہیں لالا اور بوم بوم آفریدی بھی کہا جاتا ہے- ان کے لاکھوں فین ہیں جس کی وجہ ان کی شاندار پرفارمنس ہے- یہ پاکستان کے سب سے مقبول ترین کرکٹر بھی ہیں- ایک اندازے کے مطابق شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 30 ملین ڈالر ہے-

عمران خان
پاکستان کے سب سے امیر ترین کرکٹر درحقیقت پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان ہیں- عمران خان اپنے دور کے بہترین کھلاڑی ہونے کے علاوہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے- ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے پہلی بار 1992 میں ورلڈ کپ جیتا- عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے-

No comments:

Post a Comment