آئن سٹائن بڑے بڑے فارمولا کو حل کرنے والا اور دنیا کو تبدیل کر دینے کا نظریہ پیش کرنے والا کامیاب سائنسدان تھا ۔ البرٹ آئن سٹائن نے ایک بار کہا تھا کہ اسکی زندگی میں صرف ایک مسئلہ ہے جسے وہ خود بھی حل نہیں کرسکتا اور وہ ہے اسکا بیٹا ایڈورڈ آئن سٹائن۔ البرٹ آئن سٹائن کو زندگی میں شاید صرف ایک ہی غم تھا اور وہ اپنے چھوٹے بیٹے کا تھا ۔
البرٹ آئن سٹائن 1896 میں جب سوئزرلینڈ میں پڑھ رہا تھا تو اسکی ملاقات ایک اور طالبہ سے ہوئی جس کا نام ملیہ میرک تھا اور بہت جلد ان دونوں میں دوستی ہوگئی اور ان دونوں نے شادی کا فیصلہ کرلیا- ملیہ آئن سٹائن سے چار سال بڑی تھی ۔ 1903 میں دونوں کی شادی ہوگئی ۔ اور ان کے تین بچے ہوئے ۔جن میں دو لڑکے اور اور ایک لڑکی شامل تھے ۔ ان میں سب سے چھوٹے بیٹے کا نام ایڈورڈ آئن سٹائن تھا ۔
ایڈورڈ آئن سٹائن سوئزرلینڈ میں ہی 28 جولائی 1910 کو پیدا ہوا اور پیدا ہونے کے چار سال بعد ہی اس کے والدین یعنی ملیہ اور البرٹ آئن سٹائن کی طلاق ہوگئی تھی ۔ جس کی وجہ سے البرٹ آئن سٹائن اپنے بچوں سے علیحدہ تو ہوگیا تھا لیکن اس نے اپنے بچوں سے رابطہ رکھا اور یہ ان سے ملتا رہتا تھا ۔ یہاں تک کہ اس کے بچے اسکی لیبارٹری میں کھیلا بھی کرتے تھے ۔اور آئن سٹائن اپنا سارا کام چھوڑ کر اپنے بچوں کے ہمراہ کھیلنا شروع کردیتا تھا ۔ لیکن اس کا چھوٹا بیٹا ایڈورڈ آئن سٹائن بچپن سے ہی کافی بیمار رہنا شروع ہوگیا تھا ۔ یہاں تک کہ جب آئن سٹائن باقی بچوں کو باہر لے کر جاتا تھا تو ایڈورڈ کو گھر پر ہی رہنا پڑتا تھا ۔
|
No comments:
Post a Comment