جہاز کی تباہی٬ اندرونی مناظر کیسے ہوتے ہیں؟ ویڈیوز

ہوائی سفر کی دنیا میں جہاز کی ایجاد کو ایک انقلاب تصور کیا جاتا ہے- پچھلی چند دہائیوں کے دوران جہازوں کو مزید جدید بنایا گیا ہے اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے- اس عرصے کے دوران جہازوں میں کیمرے اور بلیک باکس نصب کیے گئے تاکہ جہازوں کے حادثات اور ان کی تکنیکی خرابیوں کی درست وجوہات معلوم کی جاسکیں- جب کوئی جہاز حادثے کا شکار ہورہا ہوتا ہے تو اس وقت جہاز کے اندرونی مناظر انتہائی دہلا دینے والے ہوتے ہیں٬ آئیے ایسی ہی چند ویڈیو دیکھتے ہیں-
 
دلہن کا آخری سفر
ویڈیو میں دکھائی دینے والی عروسی لباس میں ملبوس خاتون اپنے بھائی کے ہمراہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے ہوائی سفر کر رہی تھیں جہاں ان کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا- لیکن بدقسمتی سے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا- حیران کن طور پر حادثے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہوسکیں-

پہلی فلائٹ
کامیاب اڑان کے بعد جب جہاز کے کنٹرول پینل نے کام چھوڑ دیا- اور جہاز قریبی جھاڑیوں میں جا گرا- تاہم خوش قسمی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-

خوفناک ہوائی حادثہ
اس ہوائی حادثے کا شکار چار افراد ہوئے٬ جب جہاز نے ٹیک آف کیا تو پائلٹ کو علم ہوا کہ جہاز کے انجن میں کوئی خرابی ہے لیکن پائلٹ نے اشارے کو نظر انداز کر دیا اور سفر جاری رکھا- لیکن جب ایک موقع پر پائلٹ نے جہاز کو سامنے موجود درختوں سے بچانے کے لیے جہاز کو بلند کرنے کی کوشش کی تو وہ نہ کرسکا اور جہاز ٹکرا گیا- اس حادثے میں 70 سالہ پائلٹ شدید زخمی ہوگیا تھا-

قابو سے باہر
امریکہ کے ایک کنٹرول روم سے جاری کردہ اس ویڈیو میں ایک سنگل انجن ہوائی جہاز اڑان بھر رہا ہے- کنٹرول روم کے مطابق پائلٹ کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ ان کا جزوی طور پر جہاز پر سے کنٹرول ختم ہورہا ہے اس لیے انہیں قریبی ائیرپورٹ کا ایڈریس دیا جائے- لیکن جہاز قریبی ائیرپورٹ پر اتر نہ سکا اور حادثے کا شکار ہوگیا-

No comments:

Post a Comment