ایک دولت مند شخص 2 ارب 15 کروڑ روپے میں پہاڑ خرید کر اس پر اپنے خاندان کی تصویریں کندہ کرنا چاہتا ہے

ایک دولت مند  شخص  ایک پورے پہاڑ کو خرید کر اس پر رشمور پہاڑی کی طرح اپنے خاندان کے  لوگوں کے  چہرے کندہ کرنا چاہتا ہے۔ رشمور پہاڑی یا ماؤنٹ رشمور نیشنل میموریل  امریکا کے علاقے جنوبی ڈکوٹا کے ایک گرینائٹ پہاڑی پر تراشا گیا ایک مجسمہ ہے اس میں امریکا کے چار صدور کے تصویریں کندہ ہیں۔ اسے ایک ڈنمارکی نژاد امریکی مجسمہ ساز غوتزون بورگلم اور ان کے بیٹے لنکن بورگلم نے تراشا تھا۔
یہ پہاڑی اب امریکا کی ایک قومی علامت بن چکی ہے۔ ہر سال 20 لاکھ سیاح یہاں کا رخ کرتے ہیں۔
آن لائن لگژری مارکیٹ پلیس HushHush.com نے حال ہی میں بتایا ہے کہ ایک پراسرار دولت مند نےاُن سے رابطہ کیا اور درخواست کی وہ برطانیہ میں کوئی پہاڑ یا چوٹی خریدنا چاہتا ہے تاکہ اسے ذاتی رشمور پہاڑی میں بدل سکے۔
دولت مند شخص نے درخواست کی کہ پہاڑ اتنا بڑا ہونا چاہیے کہ اس پر اُن کی، اُنکی بیوی، آنکے تین بچوں اور اُن کے کتے کے چہرے کندہ ہو سکیں۔

دولت مند شخص کا کہنا ہے کہ وہ صرف پہاڑ کی خریداری پر 12 ملین پاؤنڈ یا 15.5 ملین ڈالر خرچ کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ کندہ کاری کرنے والی ٹیم کا بجٹ الگ ہے۔
ہش ہش ڈاٹ کام کے پاس اس وقت کسی پہاڑ یا چوٹی کا اندراج نہیں لیکن چونکہ دولت مند شخص اُن کا مستقل گاہک ہے، اس لیے انہوں نے یہ درخواست عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

No comments:

Post a Comment