کھیلوں میں سیاست بھارت کو انتہائی مہنگی پڑگئی کیونکہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی نے پاکستانی شوٹرز کو عالمی مقابلے میں حصہ لینے کیلئے ویزا نہ جاری کرنے پر بھارت کو بڑی ’سزا ‘سنا دی ہے ۔ انٹرنیشنل اولمپکس نے بھارت سے کھیلوں کی میزبانی واپس لے لی ہے ، بھارت آئندہ اولمپکس سے متعلق کوئی ایونٹ منعقد نہیں کروا سکے گا ۔
|
امت کے مطابق آئی او سی ایگزیکٹو بورڈ نے بین الاقوامی فیڈریشنز سے بھی بھارت کو ایونٹس کی میزبانی نہ دینے کا کہہ دیا اور کہا ہے کہ جب تک بھارت کھیلوں میں تعصب کا خاتمہ اور اولمپک چارٹر کی پابندی یقینی نہیں بناتا ایونٹس کی میزبانی نہ دی جائے۔ پاکستانی نشانہ باز جی ایم بشیر اور خلیل احمد نے 2020 میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں کے لیے بھارت میں منعقدہ کوالیفائر میچز میں حصہ لینے کے لیے ویزا کے لیے اپلائی کیا تھا تاہم پلوامہ حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی نشانہ بازوں کو ویزا جاری نہیں کیے۔ آئی او سی کا کہنا ہے کہ بھارت کو مستقبل میں اولمپکس سے متعلق کسی بھی کھیل کے انتظامات کی اجازت اُس وقت تک نہیں دی جائے گی جب تک بھارتی حکومت بلاتفریق انعقاد کی تحریری طور پر یقین دہانی نہ کرادے۔ آئی او سی نے بھارت میں ہونے والے شوٹنگ ورلڈ کپ کے 25 میٹر ریپڈ فائر ایونٹ کا اولمپک کوالیفائر کا درجہ بھی دستبردار کردیا۔ |
انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے فیصلہ کیا کہ مستقبل میں بھارت میں اولمپک مقابلوں کے انعقاد کے لیے بھارت کو دیے جانے والے این او سی سے متعلق بات چیت اس وقت تک معطل رہے گی جب تک بھارتی حکومت تعصب سے پاک برتاؤ کے اولمپکس قوانین پر عملدرآمد نہ کرے۔ آئی او سی نے انٹرنیشنل فیڈریشن سے سفارش بھی کی کہ بھارت میں اُس وقت تک اولمپکس مقابلوں کا انعقاد نہ کیا جائے جب تک وہ مذکورہ شرائط پر پورا نہ اترے۔ |
YourWeb.CoM
پاکستانی شوٹرز کو ویزا جاری نہ کرنا بھارت کو مہنگا پڑ گیا
سام سنگ کا نیا حیران کن موبائل٬ چھ کیمروں والا لاجواب فولڈ ایبل٬ ویڈیو
سام سنگ نے فولڈ ہونے والے سمارٹ فون دا گلیکیسی فولڈ، گیلیکسی ایس 10 فائیو جی اور تین گیلیکسی ایس 10 موبائلز کی رونمائی کی ہے۔
|
Samsung Galaxy S10 Plus Price in Pakistan |
گیلیکسی فولڈ دو ماہ کے اندر ہی مارکیٹ میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا جو توقع سے بہت پہلے ہے۔ گیلیکسی ایس 10 فائیو جی کے فیچر فرم کے سب سے بڑے نان فولڈنگ فون کے ہیں اور اس میں یہ یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ نیٹ ورک کی موجودگی میں ڈیٹا تیز ترین رفتار سے کام کرے گا۔ ایس تین کی لائن میں کم قیمت ماڈل بھی شامل ہیں۔ اس سے پہلے سام سنگ نے یہ تسلیم کیا تھا کہ ایس 9 کی قیمت کی وجہ سے اس کی سیل توقع سے کم ہوئی تھی۔ سام سنگ کا کہنا ہے کہ گیلیکسی فولڈ سات اعشاریہ تین انچ یعنی 18 اعشاریہ پانچ سینٹی میٹر تک ٹیبلٹ کی مانند کھل سکے گا اور اس میں ایک وقت میں تین ایپس کو کھولا جا سکے گا۔ اس کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا گیا کہ کیسے تینوں ایپس ایک ساتھ چلتی ہیں اور اس میں ڈیوائس ایک موڈ سے دوسرے موڈ میں اس سے قبل آنے والے فولڈنگ موبائل فلیکس پائی سے زیادہ بہتر انداز میں ہوتی ہے۔ اس کی ایک مثال گوگل میپس کی ہے جو کہ فون کے چھوٹے حصے پر دکھائی دیتا ہے تو اسے کھولتے ہی ایک سیکنڈ میں اسے بڑا کر کے دکھا دیتا ہے۔ |
اس نئے فون میں واٹس ایپ، فیس بک اور یو ٹیوب کو موبائل کی نئی شکل کے مطابق ڈھالا جا سکے گا۔ سام سانگ کا کہنا ہے کہ فون میں چھ کیمرے ہیں تین پیچھے، دو اندر اور ایک باہر تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اگر فون ایک طرف سے بند ہو جائے تو بھی تصویر لی جا سکے۔ گیلیکسی فولڈ کا فور جی ورژن 26 اپریل کو فروخت کے لیے سامنے آئے گا اس کی قیمت ایک ہزار نو سو اسّی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اس سے مہنگا فائیو جی ایڈیشن ہو گا۔ |
سام سنگ نے اسے لگژری آئیٹم کہا ہے۔ کیرولینا میلینسی کا تعلق کنسلٹینسی کرئیٹو سٹریٹیجیز سے ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ فولڈ ان لوگوں کے لیے ایک تجربہ ہو گا جو فون تو چاہتے ہیں لیکن بڑی سکرین والا۔ وہ کہتی ہیں کہ یہ ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ اور یہ اس کی قیمت دو ہزار ڈالر تک ہونے کی وجہ ہے۔ لیکن مارکیٹ پر نظر رکھنے والے کچھ لوگوں کو ابھی بھی اس پر شکوک و شبہات ہیں۔ |
Samsung Galaxy S10 Price in Pakistan |
اور اس تھیوری کو ماننے والوں میں شامل نیل ماؤسٹن بھی شامل ہیں ان کا تعلق فرم سٹیرٹیجی انیلیٹکس سے ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ فولڈ ہونے والا موبائل بہت پرکشش ہے۔ انھوں نے ایک بڑی سکرین کو ایک چھوٹے سے ڈیزائن میں سمویا ہے لیکن صارف یہ نہیں جانتے کہ یہ کام کیسے کرے گا اور اس کی اپلیکیشنز ابھی میچور نہیں دکھائی دیتی ہیں۔ ماضی میں بھی دوہری سکرین والے زیڈ ٹی ای اور این ای سی موبائلز بھی بہت زیادہ نہیں بک سکے تھے وجہ ان کی قیمت اور ڈسٹریبیوشن کی کمی تھی۔ گیلیکسی ایس 10 سیریز مارکیٹ میں آتے ہی ایس ٹین سیریز پر سام سنگ کی توجہ رہے گی۔ ایس 10 اور ایس 10 پلس کی قیمت باقیوں سے زیادہ ہو گی۔ سات سو ننانوے ڈالر سے شروع ہونے والے اس فون کو فروخت کے لیے آٹھ مارچ کو مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ ابھی ایس 10 فائیو جی کی قیمت سامنے نہیں آئی اور توقع ہے کہ وہ گرمیوں تک ریلیز ہو جائے گا۔ یہ لانچ ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بارسیلونا میں موبائل ورلڈ کانگرس کچھ ہی دن بعد ہوگی اور وہاں سام سنگ کے مقابل کمپنیز اپنے نئے موبائل فون متعارف کروائیں گے۔ سنہ 2018 کا جائزہ لیں تو موبائل مارکیٹ سکڑی تھی۔ اس عرصے میں بطور خاص سام سانگ کی فروخت میں کمی دیکھی گئی وجہ ہواوے اور دیگر چینی کمپنیوں کے موبائلز نے اپنی جانب راغب کیا۔ |
گذشتہ برس سام سنگ کی فروخت میں منفی آٹھ فیصد کمی دیکھنے میں آئی جبکہ ایپل کی فروخت پر منفی تین اعشاریہ دو فیصد فرق پڑا۔ کٹ آؤٹ کیمرہ |
ایس ٹین کے تمام چاروں ورژن گذشتہ برس سامنے آنے والے ماڈلز سے مختلف ہیں یہاں کیمرہ ان کے ڈسپلے پر موجود ہے۔ اب یہ فون بغیر تار کے چارج ہو سکے گا۔ |
اب چاروں ڈیوائسز میں میگا پکسل سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے اور 16 ایم پی ’الٹرا وائڈ‘ کو متعارف کروایا گیا ہے اور یہ منظر کو ہماری آنکھ کے دیکھنے کی صلاحیت سے کچھ بڑا پیش کرنے کا حامل ہے۔ ایس 10 پلس میں سیکنڈ سیلفی کیمرہ بھی موجود ہے۔ |
پاکستان کے خوفناک قبرستانوں کی ڈراؤنی کہانیاں
یقیناً دنیا بھر میں کئی ایسے مقامات موجود ہیں جن سے خوفناک اور ڈراؤنی کہانیاں وابستہ ہیں جس کی بنا پر ان مقامات کو خوفناک مقامات قرار دیا جاتا ہے- اب ان کہانیوں میں کتنی صداقت ہوتی ہے اس بات کا پتہ لگانا کافی مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ بعض اوقات یہ فرضی کہانیاں اتنی تیزی سے پھیلتی ہیں کہ ہر کوئی ان پر آنکھ بند کر کے یقین کرنے لگتا ہے- ہم یہاں پاکستان کے خوفناک قبرستانوں کا ذکر کر رہے ہیں جن سے ناقابلِ یقین کہانیاں منسوب ہیں- ان کہانیوں میں کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ اس سے کوئی بھی واقف نہیں لیکن لوگ ان خوفناک قبرستانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں یہ ضرور جانیے:
|
مکلی کا قبرستان - ٹھٹہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں واقع ٹھٹہ شہر کو مردوں کا شہر بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ یہاں موجود مکلی کا قبرستان ہے- اس قبرستان میں 5 لاکھ سے زائد افراد دفن ہے- اور بعض اوقات دعویٰ کیا جاتا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا قبرستان ہے- ٹھٹہ ایک تاریخی شہر ہے جہاں مغلوں نے حکومت کی ہے- یہی وجہ ہے کہ اس شہر سے کئی نامور استادوں٬ بادشاہوں٬ فلسفیوں اور بزرگوں کا تعلق ہے- مکلی کا قبرستان انتہائی قدیم ہے اور یہاں موجود قبروں کے کتبوں پر قرآنی آیات بھی نقش ہوئی ملتی ہیں- اسی طرح یہاں کئی ولیوں اور بزرگوں کی قبریں بھی ہیں- تاہم قدرتی آفات اور مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے یہ تاریخی قبرستان ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے- اس قبرستان میں اب کسی کو دفنانے کی اجازت نہیں ہے- اس قبرستان کے حوالے سے کئی خبریں بھی مشہور ہیں کہ یہاں لوگوں نے عجیب اور خوفناک سرگرمیاں ہوتے دیکھی ہیں جیسے کہ کہا جاتا ہے کہ رات کے وقت اس قبرستان کی قبروں سے عجیب و غریب آوازیں آتی ہیں- |
چوکنڈی کا قبرستان - نیشنل ہائی وے یہ قبرستان کراچی کی نیشنل ہائی وے پر واقع ہے اور اس کا شمار ملک کے قدیم ترین قبرستانوں میں ہوتا ہے- یہ قبرستان 600 سال پرانا ہے اور اسے خوفناک ترین قبرستان بھی قرار دیا جاتا ہے- غروبِ آفتاب کے بعد اس قبرستان میں کوئی بھی نہیں جاتا بالخصوص ایسے افراد جن کا واسطہ غیر معمولی اور عجیب و غریب سرگرمیوں سے پڑ چکا ہو- اس کے اردگرد کے رہائشی افراد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اکثر اس قبرستان سے چیخنے چلانے کی آوازیں سنی ہیں- مجموعی طور پر یہ قدیم قبرستان سیاحوں کے لیے اپنی منفرد تراش خراش کی وجہ سے دلچسپی کا باعث ہے- |
میانی صاحب قبرستان - لاہور یہ قبرستان لاہور شہر کا سب سے بڑا قبرستان ہے اور شہر کے وسط میں واقع ہے- اس قبرستان کی تاریخ مغلیہ دور سے جاملتی ہے اس وجہ سے اسے خطے کا قدیم ترین قبرستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے- میانی صاحب قبرستان 1206 کنال کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں تقریباً 3 لاکھ قبریں موجود ہیں- لوگوں کی ایک بڑی تعداد اس قبرستان میں فاتحہ خوانی کے لیے آتی ہے- اس قبرستان سے متعلق بھی کئی خوفزدہ کردینے والی باتیں منسوب ہیں- بعض افراد کا کہنا ہے کہ اس کی قبروں سے آوازیں اور شور سنائی دیتا ہے- جبکہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہاں مسلمان جن بھی بستے ہیں جن کی تعداد تقریباً 400 کے قریب ہے- |
گورا قبرستان٬ جیل روڈ - لاہور گورا قبرستان وہ قبرستان ہوتا ہے جس عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو دفن کیا جاتا ہے- پورے لاہور میں ایسے متعدد قبرستان موجود ہیں- لیکن یہاں بات لاہور کے ایک مخصوص گورا قبرستان کی ہورہی ہے جس کا داخلی راستہ لاہور کی جیل روڈ سے آتا ہے- اس قبرستان کے بارے میں بھی لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے یہاں بغیر سر والے انسان یا روحیں گھومتی ہیں- انہی خوفناک کہانیوں کی بنا پر لوگ رات کے وقت اسے قبرستان کے قریب سے گزرنے سے گریز کرتے ہیں- لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ بغیر سر والے بھوت ان لوگوں کے ہیں جن کی موت کسی حادثے میں واقع ہوئی ہے- |
شمشان گھاٹ - حیدرآباد پاکستان کے شہر حیدرآباد میں واقع یہ مقام 200 سال پرانا ہے اور اس مقام پر ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مردوں کو جلاتے اور دفناتے ہیں- اس شمشان گھاٹ کے اسٹاف اور یہاں کے گارڈ کے مطابق غروبِ آفتاب کے بعد شمشان گھاٹ میں چھوٹے بچے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں اور ساتھ ہی ان کا شور بھی سنائی دیتا ہے- یہ بچے کہاں سے آتے ہیں کوئی نہیں جانتا کیونکہ شمشان گھاٹ کی دیواریں انتہائی اونچی ہیں جبکہ دروازہ بھی بند ہوتا ہے- بعض افراد کا دعویٰ ہے کہ یہ ان افراد کی روحیں ہوتی ہیں جن کی موت تو واقع ہوچکی لیکن وہ اپنی آخری منزل تک نہیں پہنچ پائیں- کچھ سال قبل چند ملازمین نے بھی یہ شکایت کی تھی کہ انہیں یہاں سے عجیب و غریب آوازیں سنائی دیں لیکن نظر کوئی نہیں آیا جس پر وہ خوفزدہ ہوگئے- |
روح کی گہرائی میں اتر جانے والی ناقابلِ فراموش تصاویر
عام طور پر زیادہ تر ہم ایسی تصاویر شئیر کرتے ہیں جو کہ خوبصورتی٬ ترقی یا پھر خوشی کی ترجمانی کرتی ہیں- لیکن آج جو تصاویر ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں وہ انتہائی بااثر اور ناقابلِ فراموش ہیں- یہ تصاویر انسان کی روح کو چھو لینے والی کیونکہ یہ اپنے اندر چھپی کہانی کو ظاہر کرنے کا ہنر جانتی ہیں- ان تصاویر میں آپ کو اگر کہیں افسردگی ملے گی تو کہیں خوشی کی جھلک بھی دکھائی دے گی-
|
یہ ایک 10 سالہ یمنی لڑکی کی تصویر ہے جس کی شادی کمسنی میں ہی کردی گئی تھی- یہ تصویر اس بچی کی طلاق کے بعد کھینچی گئی- |
یہ 5 بچوں کی والدہ ہیں جنہوں نے بچوں کی پروورش کے ساتھ ہی اپنی گریجویشن مکمل کی ہے- ان کے 5 بچوں نے خاتون کے خواب کو پورا کرنے کے لیے اپنی ماں کا بھرپور ساتھ دیا- |
کیلیفورنیا کے ساحل سے دریافت ہونے والا ایک معصوم سمندری جانور- یہ ایک انتہائی نایاب مچھلی ہے جسے cochito کے نام سے جانا جاتا ہے- |
یہ آخری شمالی سفید rhinoceros کی تصویر ہے جو کہ اس کے مرتے وقت کھینچی گئی- rhinoceros کی یہ قسم اب ختم ہوچکی ہے- |
وہ شخص جو 30 سال بعد جیل سے آزاد ہوا جبکہ اس پر وہ قتل کا الزام بھی ثابت نہیں ہوا جس کی پاداش میں اس نے اپنی زندگی کے قیمتی 30 سال کھو دیے- |
ایک سرجن مریض کے 23 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد اس کے دل کی دھڑکن کی رفتار کو مانیٹر کر رہا ہے جبکہ ڈاکٹر کا اسسٹنٹ آپریشن تھیٹر میں ہی پیچھے ایک کونے میں نیند پوری کر رہا ہے- |
کینسر کی مریض ایک چھوٹی سی بچی جو شیشے میں اپنے خواب کو پورا کر رہی ہے- یقیناً اس وقت اس کی سب سے بڑی خواہش یہی ہوگی کہ اس کے سر اور بھنوؤں کے بال واپس لوٹ آئیں- |
تصویر میں دکھائی دینے والی بزرگ خاتون نے اپنا جوان بیٹا ایک حادثے میں کھو دیا تھا- اس جوان بیٹے کا دل تصویر میں دکھائی دینے والی نوجوان خاتون کو لگایا گیا ہے- اب بزرگ خاتون اپنے بیٹے کے جسم کا کوئی حصہ کسی انسان میں زندہ دیکھ کر خوش ہیں- |
وہ طاقتور ممالک جو پاک بھارت جنگ میں پاکستان کا ساتھ دیں گے
پلوامہ حملے کے بعد انڈیا کی جنگ کی دھمکی نے پھر ایک بار یہ بات ثابت کردی ہے کہ انڈیا پاکستان کے قیام سے ہی پاکستان کا سب سے بڑا دشمن ملک ہے جو پاکستان کے قیام سے ہی اس کو توڑنے کی سازشوں میں لگ گیا تھا۔ آج ہم ایک نظر ان ممالک میں ڈالیں گے جو پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کی صورت میں ممکنہ طور پر پاکستان کا ساتھ دیں سکتے ہیں ۔
|
چین چین پاکستان کا ایسا سچا دوست ہے جس نے ہر آزمائش کی گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔ چین کو دنیا کی دوسری سپر پاور بھی کہا جاتا ہے ۔ چین اور پاکستان کے آپس میں کافی اچھے تعلقات قائم ہیں ۔چین نے پاکستان کی نہ صرف پاکستان کی قدرتی آفات میں مدد کی ہے بلکہ گزشتہ جتنی بھی جنگ ہوئی ہیں ان میں چین پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے ۔ اب جب کہ پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک کا منصوبہ شروع ہوچکا ہے اور اس کی وجہ سے پاکستان کے دشمن پاکستان کو ہر حال میں نقصان پہنچانے کی سازش میں مصروف ہیں ۔ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوگئی تو قوی امکان ہے کہ چین پاکستان کی ہر لحاظ سے بڑھ چڑھ کہ مدد کرسکتا ہے۔ |
سعودی عرب سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کتنے اچھے ہیں یہ بات ساری دنیا جانتی ہے ۔ سعودی عرب مسلمانوں کے لیے بہت مقدس مقام ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کی معاشی حالت تبدیل کرنے میں جتنی مدد کی ہے شاید ہی دنیا کے کسی ملک نے کی ہوگی۔ اور پاکستان جو واحد ایٹمی اسلامی ملک ہے ۔ اس نے ہر برے وقت میں ہمیشہ سعودی عرب کی مدد کی ہے ۔ جس سے اس بات کے امکانات بڑھ جاتے ہیں کہ سعودی عرب بھی پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہونے کی صورت میں نہ صرف پاکستان کے لیے اپنی فوج بھیجے گا بلکہ معاشی مدد کے لیے بھی حاضر رہے گا ۔ |
روس افغان جنگ میں پاکستان نے روس کو شکست دی تھی ۔ اس وقت پاکستان اور روس کے حالات بہت کشیدہ تھے ۔لیکن جب امریکہ افغانستان میں آیا اور اس نے بھارت کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا تو روس نہ صرف امریکہ سے بلکہ بھارت سے بھی نفرت کرنے لگ گیا تھا بلکہ بھارت سے نفرت کی وجہ سے روس کو نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کا ساتھ دینا پڑا تھا ۔اور اب پاکستان اور روس کے تعلقات مثالی ہیں ۔ روس پاکستانی آرمی کے ساتھ مشترکہ مشق کر کے اپنی آرمی کے ساتھ ساتھ پاکستان آرمی کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کررہا ہے ۔ اتنے اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے امکان اسی بات کا ہے کہ روس بھی پاکستان اور بھارت میں سے پاکستان کا ساتھ دے۔ |
قطر قطر ایک اسلامی ملک ہے جس کو پاکستان کا اچھا دوست بھی سمجھا جاتا ہے ۔ قطر ہمیشہ پاکستان کی معاشی میدان میں مدد کرتا آیا ہے۔ قطر اپنی ابھرتی ہوئی معشیت پر دنیا بھر میں اپنا مقام حاصل کرچکا ہے ۔ سیلاب ہوں یا زلزلے قطر نے پاکستان کا ساتھ کبھی نہ چھوڑا اور بھرپور مدد کی ہے۔ اس لیے ایک اسلامی ملک ہونے اور اچھے تعلقات ہونے کی وجہ سے ممکن ہے کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں قطر پاکستان کا ساتھ ہی دے گا ۔ |
ترکی ترکی وہ واحد اسلامی ملک ہے ۔ جس کے صدر کی مثالیں دنیا بھر میں دی جاتی ہیں ۔ ترکی نے کافی کم عرصے میں ترقی کر کے دنیا کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ ترکی اور پاکستان کے تعلقات دہائیوں پر مشتمل ہیں ۔ ترکی پاکستان کے بعد دفاعی لحاظ سے دوسرا مضبوط ترین اسلامی ملک ہے۔ اور ترکی نے ہر میدان میں پاکستان کی مدد کی ہے ۔ اگر پاکستان کی بات کی جائے تو پاکستان بھی ہر آزمائش میں ترکی کے ساتھ کھڑا نظر آتا ہے ۔ دوسری طاقتور اسلامی فوج رکھنے والا ملک ترکی پاکستان کا بھرپور ساتھ دے ایسا ممکن ہے۔ |
Subscribe to:
Posts (Atom)